اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی لاہور میں کارروائیاں

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے لاہور میں کارروائیاں کی۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اندرون اور بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ۔ کارروائیاں گورنمنٹ نواز شریف ٹیچنگ ہاسپٹل شاہدرہ، میاں پلازہ، جوھر ٹاون، ڈی ایچ ایل، نیو لبرٹی ٹاور اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران تین افراد بشمو ل ایک خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑے جانے والے ملزمان میں امجد ولد محمد اکبر، صباء ولد محمد یونس اور نظر منیر ولد منیر احمد شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق لاہور اور گجرانوالہ سے ہے۔ جبکہ ڈی ایچ ایل آفس میں کنسائنمنٹ عمران احمد اور محمد سلیم ولد محمد عارف کے نام سے رجسٹر تھی۔ .پکڑی جانے والی منشیات میں 20.416 کلو گرام چرس اور 920 گرام ہیروئن شامل ہیں "نشہ سے انکار، زندگی سے پیار"