سی پیک اتھارٹی کے چیئرمين وزیراعظم عمران خان ہوں گے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔ سی پیک اتھارٹی 10 ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمين وزیر اعظم عمران خان ہوں گے جوکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ارکان کی تعیناتی کریں گے۔ سی پیک اتھارٹی کا قیام منصوبوں میں تیزی لانے کےلیے کیا گیا ہے جس کے آرڈیننس پر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے ہیں۔ سی پیک اتھارٹی پاکستان اور چین کے مزید شعبوں میں تعاون کا تعین کرے گی۔