بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں تین گنا اضافہ ہو گیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اپنی ویب سائٹ ’’ہالٹ دی ہیٹ‘‘ پر اعداد و شمار جاری کیے ہیں، 2019ء کے پہلے چھ ماہ کے اعداد و شمار کو آج جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف 2019ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم کے 181 واقعات پیش آئے جو گزشتہ ساڑھے تین سال کی نسبت دوگنا ہیں۔ یہ اعداد و شمار بہت خوفناک ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے آکار پٹیل کا کہنا ہے کہ آج بھارت میں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن لوگوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، ان پر تشدد بنانے کی بڑی وجہ ان کا مذہب، ان کی ذات اور صنف ہے۔ ملکی تعزیراتی قوانین کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اس طرح کے جرائم کے کمیشن کے پیچھے ہونے والے تعصب کو تسلیم کرے۔