برطانوی گلوکار ایڈ شیرن دنیا کے امیر ترین سٹارز میں شامل

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ گلوکار ایڈ شیرن تاریخ کے مہنگے ترین گلوکاروں میں شمارہونے لگے ہیں، ان کی جائیداد کی مالیت 47 ملین پاونڈ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران ایڈ شیرن نے خوب پیسہ کمایا تاہم اس کا صحیح تخمینہ نہیں لگایا جا سکا، اس وقت ایڈ شیرن نے 22 فارم ہاؤسز، مینشنز ، مکانات اور فلیٹس خرید رکھے ہیں جن کی مجموعی مالیت 47 ملین پاؤنڈز بنتی ہے۔ برطانوی گلوکار اہلیہ چیری سی بورن کیساتھ آبائی علاقے میں مقیم ہیں لیکن انہوں نے لندن میں اپنے مینشن کے سامنے والے 2 مکانات بھی 19.8 ملین پاؤنڈز ادا کرکے خرید لئے ہیں۔