اسلام آباد:پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی قیادت اور عوام بالخصوص صدر شی جن پنگ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران پاک چین تعلقات پائیدار دوستی، باہمی اعتماد، سٹریٹجک تعاون اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے غیر متزلزل حمایت کی شاندار مثال بن چکے ہیں، بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار� مزید پڑھیں


