اہم خبریں

IG_Sindh_1779190640.jpg

انمول پنکی کیس میں کئی اہم نام سامنے آسکتے ہیں، آئی جی سندھ

کراچی:آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ انمول عرف پنکی کیس میں کئی اہم اور معتبر نام سامنے آسکتے ہیں، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اب تک ایک ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات استعمال کرنے والوں اور فروخت کرنے والوں میں فرق ہے، تاہم جو عناصر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں انہیں کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، اس حوالے سے خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ج� مزید پڑھیں