واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، انہیں فوری طور پر آگے بڑھنا ہوگا، ورنہ ان کے لیے کچھ بھی باقی نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو اسے بہت بُرے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے حق میں یہی بہتر ہے کہ وہ ہم سے معاہدہ کرلے۔ معاہدے میں ہی اس کا فائدہ ہے، بصورت دیگر ایران بہت بُرے وقت سے گزرے گا۔اس � مزید پڑھیں


