بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے دی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔قومی ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی، بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری، پاکستان کو دوسرا نقصان اذان اویس کی صورت میں اٹھانا پڑا کو 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔بعدازاں شان مسعود 2، عبداللہ فضل 66 اور سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسان خان 12، حسن علی ایک جب کہ نعمان علی چار رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔بنگلادیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔










