لاہور:عید کے تیسرے دن عوام کے لئے تحفہ، وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا، اس وعدے پر ہو بہو عمل کیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے � مزید پڑھیں


