سٹاک مارکیٹ، پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس 93 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 499 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔