سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ کے مطابق شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 17.5 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کردی گئی۔