پاور سیکٹر کے گردشی قرضے پر قابو نہیں پایا جا سکا

آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ نہ ٹوٹ سکا۔ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 640 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، پاور پلانٹس کو 1750 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، سرکاری پاور پلانٹس کو تیل فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 100 ارب روپے سے زائد ادا کرنا ہیں۔پاور سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ہولڈنگز پر 765 ارب روپے واجب الادا ہیں، ریکوری اور سبسڈیز کا بروقت اجراء نہ کرنا بھی گردشی قرضوں میں اضافے کی وجہ ہے، گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے بجلی کے نرخوں میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2393 ارب روپے تھا۔