عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فروخت 70 ڈالر فی بیرل پر جاری ہے۔دوسری جانب ایران نے خطے کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر جارحانہ حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایران کی جانب سے یہ پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی صورت میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکے گا۔