سٹاک مارکیٹ ، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 2300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 661 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔