معروف پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان کو اپنی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔ناصر ادیب حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پر بطور مہمان نظر آئے جہاں انہوں نے اداکارہ ریما خان کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ یونس ملک نے ایک بار مجھے فون کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی فلم کے لیے 2 نئی اداکاراؤں کی ضرورت ہے جس کے بعد ہم نئی اداکاراؤں کی تلاش میں نکلے اور ہمیں ریما خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ناصر ادیب نے کہا کہ مجھے اور یونس کو ریما خان پسند نہیں تھیں اور ہم نے انہیں فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں یونس ملک نے مجھ سے پوچھا کہ آپ ریما خان کو پسند کیوں نہیں کرتے؟ تو میں نے جواب دیا کہ جو مٹھاس اس کی زبان میں تھی وہ اس کی آنکھوں میں نظر نہیں آتی۔ فنکار کی آنکھیں نہ بولیں تو فنکار بے کار ہے۔ناصر ادیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’لیکن عزت اللہ کو دینا ہے، اسی لیے ریما خان انڈسٹری میں آئیں اور وہ سپر ہٹ ہوئیں‘۔









