معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالآخر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔سینئر اداکار فردوس جمال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کی اداکاری میں شمولیت کے حوالے سے گفتگو کی تھی جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی۔فردوس جمال کے اس بیان کے بعد انڈسٹری کے کئی ستاروں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تاہم ہمایوں سعید اور ماہرہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔حال ہی میں ماہرہ خان نے آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔اداکارہ نے فردوس جمال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر اداکار کو جانتی نہیں اس لیے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی۔










