اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف پر نظرثانی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مزید 8 آئی پی پیز جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز پاور پلانٹ کے ساتھ ٹیرف کی ازسرنو تشخیص کی منظوری دی گئی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ ٹیرف ریویو کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ نے آئی پی پیز پر بنائی گئی خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے سے قومی خزانے کو 200 ارب روپے کی بچت ہوگی۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ اس سے قبل پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے منسوخ کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔










