حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کر دی

حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کر دی ہے۔ گندم کی بوائی مکمل ہو چکی ہے لیکن پہلی بار امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ حکومت ہر سال گندم کی بوائی کے وقت امدادی قیمت مقرر کرتی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار کے خلاف ہے، آئی ایم ایف نے گنے اور گندم کی سپورٹ پرائس مقرر نہ کرنے کا کہا ہے۔ آئی ایم ایف اشیاء کی قیمتوں کے تعین کے لیے آزاد منڈی چاہتا ہے۔