اداکارہ ریکھا کی دولت کتنی ہے؟ حیران کن انکشاف

بالی ووڈ کی سابق مقبول اداکارہ ریکھا کی دولت اور قیمتی اثاثوں کی حیران کن تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔اداکارہ ریکھا آج بھی اپنی خوبصورتی، دلکشی اور اداکاری کے باعث لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ان کی محنت، قابلیت اور لگن نے انہیں ہندوستانی فلم انڈسٹری کی سب سے قابل احترام اور محبوب شخصیت بنا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریکھا کی دولت کا اندازہ ان کے قیمتی اثاثوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے پاس مہنگی کاریں ہیں جن میں 'Audi A8'، 'Mercedes Benz S Class'، 'Rols Royce Ghost' اور 'BMW 17' شامل ہیں۔شاندار لگژری کاروں کے ساتھ ساتھ ریکھا کو مہنگے زیورات اور قیمتی ساڑھیوں کا بھی شوق ہے، جو ورسٹائل اداکارہ کی فیشن سینس کی جھلک ہے۔رپورٹ کے مطابق ریکھا اپنے عروج کے دنوں میں ایک فلم کے لیے تقریباً 14 کروڑ روپے وصول کرتی تھیں، جب کہ وہ برانڈ کی تشہیر اور عوامی تقریبات کے لیے 6 کروڑ روپے وصول کرتی تھیں۔2012 میں، ریکھا راجیہ سبھا کی رکن بنیں اور انہیں 12 لاکھ روپے سرکاری الاؤنس کے طور پر ملے۔ وہ ممبئی کے باندرا، بینڈ اسٹینڈ علاقے میں ایک پرتعیش بنگلے کی مالک ہیں، جس کی مالیت 100 کروڑ روپے ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ریکھا کی کل دولت تقریباً 332 کروڑ روپے ہے جو ان کی برسوں کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔