پی ٹی آئی مدرسہ رجسٹریشن معاہدے پر قائم ہے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب بھی 2019 کے مدرسہ رجسٹریشن معاہدے پر قائم ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 2019 میں مدرسہ رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا، تحریک انصاف آج بھی اس معاہدے پر قائم ہے، مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، مدارس میں بچوں کو جدید علوم بھی پڑھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کے لیے سب کو کوشش کرنی چاہیے، پی ٹی آئی کے بانی کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے، پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کی فہرست تیار کر لی، اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا اور اس کے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دی جائے گی۔