سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈریڈ انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 92 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، یوں ہنڈریڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔