ایف بی آر نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا

ایف بی آر نے شادی ہالز پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیا، ٹیکس ہال مالکان کے بجائے بکنگ کرانے والے سے الگ سے وصول کیا جائے گا۔کراچی میں ویڈنگ ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ایف بی آر حکام سے ملاقات کی۔ شادی ہال مالکان اور ایف بی آر کے درمیان شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے معاملات طے پا گئے ہیں۔شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کے مطابق شادی ہال میں تقریب کے انعقاد کے لیے بکنگ کرانے والی پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایات پر کیا گیا۔ شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کی تقریبات منعقد کرنے والے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ایف بی آر کی ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق پالیسی کو ذہن میں رکھیں۔