کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 322 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔










