راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ گولی کیوں چلائی اسے معاف نہیں کیا جائے گا، میں عوام کو روکنے میں ناکام رہی، بشریٰ بی بی نے قیادت سنبھالی، باقی قیادت کو بھی آگے آنا چاہیے۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی ڈی چوک واقعے پر صدمے میں ہیں اور کہا ہے کہ پہلی ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف درج کی جائے۔ بانی نے کہا ہے کہ میرے پاس آخری کارڈ ہے جو ابھی استعمال نہیں کروں گا، ڈی چوک واقعے پر سپریم کورٹ اور عالمی اداروں کو رپورٹ لے کر جاؤں گا۔










