پی ٹی آئی دہشت گردوں کی جماعت، جعلی ویڈیوز پھیلاتے ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دہشت گردوں کی جماعت ہے، جعلی ویڈیوز پھیلاتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصار گولیاں برسانے کی جھوٹی داستان رقم کر رہی ہے، مظاہرین کو سکون نہیں، وہ مسلح ہو کر آئے، پہلے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں پھر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی داستان پھیلائی جا رہی ہے، گولیاں کیوں چلائیں، گولیاں نظر نہیں آئیں، تحریک انتشار  ایک ویڈیو لے کر آئی جس میں ایک سیدھی گولی چلائی گئی، وہ بری طرح ناکام رہے، اب وہ لاشوں کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں، قوم کے ساتھ مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معیشت ترقی نہیں کر رہی، معیشت ترقی کر چکی ہے، مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی 4.8 فیصد پر آنا وزیر اعظم کی محنت ہے، سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس کراس کر چکی ہے، ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اس مقام پر پہنچ چکے ہیں۔