446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، 500 سے زائد زیر غور

وفاقی حکومت نے اخراجات کم کرنے کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے ہیں جب کہ مزید 500 کو بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم ہونے کے باعث ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہوچکے ہیں جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بھی بند کرنے کا منصوبہ ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹورز بند ہونے کے باوجود کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا، جن سٹورز کی آمدن کم اور نقصان زیادہ تھا انہیں بند کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں واقع بیشتر یوٹیلٹی اسٹورز بندش سے متاثر ہوئے ہیں۔