کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈریڈ انڈیکس 103000 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 103,299 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس کے اضافے سے 101357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی مزید 15 پیسے کمزور ہوگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278.05 روپے سے کم ہوکر 277.90 روپے ہوگئی۔










