یورپی ممالک میں پی آئی اے پر پابندی ختم

کراچی: یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) پر عائد پابندی ختم کردی۔پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستانی ایئرلائنز پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے سب سے اہم خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی اے ایس اے نے اپنے خط میں وزارت ہوا بازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، اور پی آئی اے ٹیم اور انتظامیہ کو سخت ترین معیارات پر پورا اترنے پر مبارکباد دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ آئی اے ایس اے اور اس کے قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری جاری رکھے گی اور پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے وہ وزارت ہوا بازی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے کی ٹیم اور پوری ایوی ایشن انڈسٹری کو اس تاریخی موقع پر بھرپور تعاون پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔