کیا اداکارہ نیلم منیر شادی کر رہی ہیں؟

خبریں سامنے آئی ہیں کہ مشہور پاکستانی اداکارہ نیلم منیر جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔معروف سوشل میڈیا بلاگر اور مشہور شخصیات کے قریب عرفان نے اداکارہ کی شادی کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔عرفانستان نامی پیج پر عرفان نے جمعے کی سہ پہر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ نیلم منیر اگلے ماہ یعنی دسمبر میں شادی کرنے جارہی ہیں جو متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔عرفان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کس سے اور کس تاریخ کو شادی کرنے جارہی ہیں۔دوسری جانب اداکارہ نیلم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔