پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی میں کوئی اختلافات نہیں، یہ صرف افواہیں ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں، ہمارا مقصد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے، آج خیبرپختونخوا اسمبلی سے خطاب کروں گا، اپنے خطاب میں بتاؤں گا کہ کیا ہوا اور مستقبل میں کیا کرنا ہے۔










