سٹاک ایکسچینج میں نئی ​​تاریخ رقم، ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی ​​تاریخ رقم ہوگئی، انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1077 پوائنٹس کے اضافے سے 100346 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ کی سطح عبور کرگیا۔