اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کا سنگجانی میں بیٹھ کر راضی تھی۔ یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ رہتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو دل کی گہرائیوں سے بشریٰ بی بی کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ بشریٰ بی بی کی ضد کی وجہ سے کے پی سے آنے والوں نے ڈی چوک پر حملہ کیا اور پھر کپڑے، گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی فرار ہوگئی،گنڈاپور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گئے، پی ٹی آئی کا عزم برباد ہوا۔










