لاہور: سوئی ناردرن نے موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کر دیا۔موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گھریلو اور تجارتی شعبوں میں سوئی گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئی ناردرن گیس نے صارفین کے لیے اہم اعلان کر دیا ہے۔سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق کھانا پکانے کے اوقات میں گنجان آباد اور ٹیل کے علاقوں میں بھی گیس فراہم کی جائے گی، سوئی ناردرن صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ سوئی ناردرن کی ایمرجنسی ٹیمیں صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔










