پی ٹی آئی کارکنوں کی ہلاکت کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے، دانیال چوہدری

اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ گولی لگنے سے کوئی موت نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کی ہلاکت کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے کچھ دیر قبل پورے اسلام آباد کو دکھایا، اسلام آباد میں سب کلیئر کردیا گیا ، ایک جتھے نے اسلام آباد پر دھاوا بولا  جس کا ایک ہی ایجنڈا تھا۔دانیال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پمز ہسپتال جا کر یہ کہہ کر ویڈیو بنائی گئی کہ یہاں لاشیں ہیں۔ انہوں نے لاشیں تلاش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ حکومت نے سب کچھ بہت اچھے طریقے سے سنبھالا۔ پی ٹی آئی والوں کے پاس اسلحہ تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی پی ٹی آئی مظاہرین کے کہنے پر فائرنگ کرتے رہے۔ چھ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات نے کہا کہ پولیس کی جانب سے رات گئے تمام آپریشنز غیر مسلح تھے۔ وہ عوام کی لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے تھے۔ ان کی لاشوں کی سیاست کامیاب نہیں ہوئی۔