کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی زون میں بند ہونے والی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 3 ہزار 357 پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 98 ہزار 160 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آگیا۔









