بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی خفیہ پوسٹ کے بعد ایک پراسرار شخص کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک نامعلوم شخص سے ہاتھ پکڑے مقامی ہوٹل سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ان کی بہن امریتا اروڑا بھی موجود ہیں تاہم ملائکہ اروڑہ کی مذکورہ پراسرار شخص کے ساتھ قربت دیکھ کر صارفین متجسس ہوگئے اور مختلف ویڈیوز پر تبصرے کررہے ہیں کہ یہ شخص کون ہے۔










