اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستانی آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری ابھر رہی ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ملک میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 46.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹرک اور بس کی فروخت میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح جیپ اور پک اپ گاڑیوں کی خریداری میں 60 فیصد اور موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں بھی متعارف کرائی گئی ہیں جن کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بہتر آٹو فنانسنگ اور مارکیٹ میں بڑھتا ہوا اعتماد فروخت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔آٹو انڈسٹری میں اضافے کی وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں بتدریج کمی ہے۔ بلا سود فنانسنگ صارفین اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر رہی ہے۔SIFC کی سہولت سے شرح سود میں مزید کمی اور نئے ماڈلز کے ساتھ آٹو سیلز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔










