اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈ کوارٹر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت ہوئی جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے میں 1.1 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی، جس کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔بیان کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔










