پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے موجود پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اس حوالے سے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔










