ملک میں بیٹریوں اور سولر پینلز کی مانگ میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے ساتھ ساتھ سولر بیٹری کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔سولر بیٹریوں کی قیمت میں 20 فیصد کمی کے بعد 4.5 لاکھ روپے کی لیتھیم سولر بیٹری اب 3.8 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جب کہ 3 یا 4 لاکھ روپے میں فروخت ہونے والی بیٹری اب 2.5 لاکھ تک روپے تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی کمپنیاں لیتھیم بیٹری انڈسٹری میں داخل ہو چکی ہیں اور اچھی پیشکش کر رہی ہیں۔تاجروں کے مطابق سولر پینلز سمیت سولر بیٹریوں کی خرید و فروخت شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے سولر مصنوعات کی قیمتیں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔










