ملائیکہ سنگل ہے یا نہیں؟ اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

بالی ووڈ کے مشہور ڈانسر اور ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑہ کی نئی انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے۔ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جس میں رشتے سے متعلق تین آپشنز تھے، 'ان اے ریلیشن شپ'، 'سنگل' اور 'وہ وہ' یعنی ہنسی۔ملائکہ نے مزاحیہ انداز میں تیسرا آپشن، ہنسی کا انتخاب کیا، جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا کہ آیا وہ سنگل ہیں یا پھر بھی ارجن کپور کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔