چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اعتماد میں لیا۔بعد ازاں عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات ختم ہوئی جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما جیل سے باہر چلے گئے۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری پی ٹی آئی بانی سے اہم ملاقات ہوئی۔ خان صاحب کی احتجاج کی کال حتمی ہے۔ احتجاج کال آف کی بات نہیں۔صحافی نے ان سے کہا کہ جاری مذاکرات کے بارے میں کچھ بتائیں، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہاں میں آپ کو بتاؤں گا، انشاء اللہ یہ جاری ہیں۔









