نیلم کوٹھاری نے گووندا کے ساتھ افیئر پر خاموشی توڑ دی

گووندا کے ساتھ 10 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نیلم کوٹھاری نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں افیئرز کی ان خبروں کی حقیقت کھل کر بیان کردی۔اپنے نئے انٹرویو میں نیلم کوٹھاری نے اپنے کیریئر اور انڈسٹری میں بطور خاتون اداکارہ اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اور گووندا کے درمیان کوئی ‘رشتہ’ نہیں تھا، لیکن یہ پریس رپورٹس ہی تھیں جنہوں نے انہیں ایک ساتھ لایا کیونکہ وہ کئی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے۔گووندا کے ساتھ اپنے مبینہ افیئر کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، ‘میرے خیال میں یہ سب گیم کا حصہ تھا۔ اس وقت کوئی سمجھانے والا نہیں تھا۔ اور میڈیا جو چاہے چھاپے گا۔ اور سچ پوچھیں تو ان دنوں ہم پریس سے ڈرتے تھے، کیونکہ قلم میں طاقت تھی اور یہ سب اس حقیقت کا حصہ تھا کہ اگر کوئی ایک ساتھ 2-3 سے زیادہ فلمیں کرے تو یہ سمجھا جاتا تھا کہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔