فارما سیکٹر کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ

SIFC کے تعاون سے ملک کے فارما سیکٹر کی برآمدات میں 31% اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق دواسازی کی برآمدات 105.936 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ برآمدات 80.796 ملین ڈالر تھیں۔سال بہ سال کی بنیاد پر ادویہ سازی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.55 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ستمبر 2024 کے دوران ادویات کی برآمدات میں اگست 2024 کی برآمدات کے مقابلے میں 53.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔صنعتی شعبے کی صلاحیت اور SIFC کے پالیسی سطح کے اقدامات کے ذریعے برآمدی سازگار ماحول کی فراہمی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات کے مثبت نتائج دے رہی ہے جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔