بھارتی گلوکار اور نغمہ نگار ادیتا پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ نے بالآخر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ڈیٹ کرنے کی گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔بھارتی گلوکار کے پاکستانی اداکارہ سے تعلقات کی خبریں کچھ عرصے سے سامنے آرہی ہیں، چند روز قبل دونوں کو ایک کنسرٹ میں گلے ملتے بھی دیکھا گیا تھا۔ہانیہ عامر نے حال ہی میں بادشاہ کے کنسرٹ میں شرکت کی اور گلوکار کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک کلپ شیئر کیا۔بھارتی میڈیا مسلسل بادشاہ اور ہانیہ عامر کے درمیان ہونے والی گفتگو اور تعلقات کی خبریں نشر کر رہا ہے، بھارتی گلوکار نے ان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی تردید کی۔بادشاہ نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر میری بہت اچھی دوست ہے، جس کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم جب بھی ملتے ہیں بہت ہنستے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بس، وہ اور میں اپنی زندگی میں خوش ہیں، زیادہ تر لوگ ہمارے رشتے کی غلط تشریح کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہ کیا ماننا چاہتے ہیں۔










