پاکستان شوبز اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ ان دنوں اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے تنازعات کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ اداکارہ اس تنقید کا جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔ تاہم اب علیزے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اور بولڈ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے انتہائی مختصر اسکرٹ اور ٹاپ پہنا ہوا ہے اور وہ گھٹنوں کے بل ڈانس کر رہی ہیں۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ناقدین اس ویڈیو کو اداکارہ کی اب تک کی بدترین بولڈ ویڈیو قرار دیتے ہوئے ان پر سخت الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ کو والدین کی مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے، جب کہ کچھ لوگ اس کے رویے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔مداحوں کے مطابق اداکارہ کے حالیہ رویے سے ان کی شخصیت متاثر ہو رہی ہے، انہیں اصلاح کی ضرورت ہے، اداکارہ کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔










