عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟

بالی ووڈ کے پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ جلد ریلیز ہونے جا رہا ہے، جس کا فلمی شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔عامر خان اس سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی پچھلی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کے دو سال بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم 2018 کی ہسپانوی فلم 'Campiones' (Champions) کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ سٹار زمین پر کو آر ایس پرسنا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں عامر خان، جنیلیا دیش مکھ اور درشیل سفاری شامل ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ 2007 کی مشہور فلم 'تارے زمین پر' میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا، اس بار بھی فلم ستارے زمین پر ڈاؤن سنڈروم جیسی خطرناک بیماری کو اجاگر کرے گی۔