سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں کیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 504 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 499 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔آج کی تجارت کے دوران 100 انڈیکس 95,600 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 94 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔