پاکستانیوں کیلئے یو اے ای ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں یو اے ای نے ویزوں پر پابندی کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات میں سیاست اور احتجاج میں ملوث ہیں۔ سوشل میڈیا پر اماراتی حکومت کی پالیسیوں میں شامل اور تنقید کی۔متحدہ عرب امارات نے ویزوں پر پابندی کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے، یہ شکایات متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئیں، پاکستانی سفیر کو بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر پابندی کی تجویز کابینہ نے دی تھی۔ پاکستانی سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ شکایتی دستاویزات پاکستان کو بھجوا دیں۔دستاویز کے مطابق پاکستانی شہری سیاست اور احتجاج میں شامل ہیں، پاکستانی شہری سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال مثبت نہیں، یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند کچھ پاکستانی امیدوار اپنی ڈگریوں کی جعلی تصدیق کر رہے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کچھ پاکستانی شہریوں نے جعلسازی کے ذریعے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا۔ پاکستانی شہری دوسرے ممالک کی نسبت چوری، فراڈ، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں زیادہ ملوث ہیں۔دستاویز کے مطابق پابندی کا فیصلہ پاکستانیوں کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش کیے جانے کے بعد کیا گیا۔