بالی ووڈ فلم 'کہو نہیں پیار ہے' سے شہرت پانے والی اداکارہ امیشا پٹیل کے نئے رشتے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔اداکارہ امیشا پٹیل کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر تازہ ترین پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر لائم لائٹ کا حصہ ہیں۔غدر اداکارہ نے دبئی سے اپنی اور بھارتی بزنس مین نروان برلا کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں امیشا اور نروان دونوں سیاہ لباس میں نظر آ رہے ہیں اور نروان نے امیشا کو اپنی بانہوں میں پکڑ رکھا ہے جب کہ دونوں کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ امیشا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، 'دبئی میں میرے پیارے نروان کے ساتھ ایک خوبصورت شام۔' اس کیپشن نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اداکارہ اس نوجوان کے ساتھ قریبی تعلقات میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم اداکارہ نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی۔مداحوں نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو نئے رشتے میں شامل ہونے پر مبارکباد دینا شروع کر دی ہے۔"خوبصورت جوڑے،" ایک صارف نے لکھا، جب کہ ایک مداح کی جانب سے ایک اور تبصرے میں کہا گیا، "بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اپنا جیون ساتھی مل گیا۔"یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ نیٹیزین نے امیشا اور نروان کے درمیان عمر کے فرق کو بھی نوٹ کیا۔ امیشا کی عمر 49 سال ہے جبکہ نروان کی عمر 30 سال ہے۔ امیشا نے نروان اور ایک دوست کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کی، 'دبئی - کل رات اپنے دوستوں کے ساتھ ایک شاندار شام'۔










